انڈر 19 ورلڈ کپ

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی

ٹرینیڈاڈ(عکس آن لائن)پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے پاپوآنیوگنی کو 9 وکٹوں سے ہرا کر آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی ہے. پاکستان کے محمد شہزاد نے 7 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے 51 رنز کا ہدف 12 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا.

عباس علی 27 اور حسیب اللہ خان 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل پاپوآنیوگنی کی پوری ٹیم 22.4 اوورز میں 50 رنز پر ڈھیر ہوگئی. محمد شہزاد نے 7 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. احمد خان نے 3 جبکہ عباس علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں