لاہور(عکس آن لائن)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے سی پی او کے گیٹ پر معمر خاتون سے بد کلامی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بد کلامی کے مرتکب اے ایس آئی آصف علی کو معطل کردیا ۔
مذکورہ اے ایس آئی کو فوری طور پر گرفتار کرکے محکمانہ وقانونی کارروائی شروع کردی گئی ۔معطل اے ایس آئی آصف علی کو تھانہ پرانی انار کلی کی حوالات منتقل کردیا گیا۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ بزرگ شہریوں کا احترام ہم سب پر فرض ہے۔ شہریوں سے غیر مناسب رویہ برتنے والوں کی پولیس فورس میں کوئی جگہ نہیں۔