لاہور(عکس آن لائن) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں وہاڑی پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ چوہان کی سربراہی میں رمضان المبارک کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔
وہاڑی پولیس کی جانب سے مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتار ی میں شروع کی گئی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے قتل، ڈکیتی اوررابری سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک 133 مجرمان اشتہاری گرفتارکئے جن میں 11 اے کیٹگری کے جبکہ 122 بی کیٹگری کے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کر تے ہوئے62ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار اسلحہ ناجائز برآمدکیا جن میں 03 کلوشنکوف، 07 بندوق، 02 رائفل، 48 پسٹل،02 ریوالور ا ورسینکڑوں گولیاں شامل ہیں۔
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 134 مقدمات درج کئے گئے جن میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 55کلو چرس، 3271لیٹر شراب معہ لاہن،17 چالو بھٹیاں اور شراب کشید کرنے والا سامان برآمد کیا گیا۔
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے 33مقدمات درج کئے گئے جن میں 14 مقدمات لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر،07 کرایہ داری ایکٹ اور12 سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر درج کئے گئے۔
اس کے علاوہ ضلع وہاڑی کے مختلف تھانہ جات میں آتش بازی کے خلاف جاری مہم کے دوران کاروائی کرتے ہوئے02 مقدمات، تیز رفتار ی کے 48،بجلی چوری کے30،پتنگ بازی کے 04،پرائس کنٹرول کے 02، گیمبلنگ ایکٹ کے 07 مقدمات درج کرنے کے علاوہ غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں اور غیر قانونی گیس ری فلنگ کے بھی متعدد مقدمات درج کئے گئے۔
علاوہ ازیں کرونا وائرس کے حوالے سے دفعہ 144ض ف کے قوانین کی خلاف پر 30مقدمات درج رجسٹر ہوئے۔اس عرصہ کے دوران ضلع وہاڑی میں کرائم برخلاف پراپرٹی کے کْل101 مقدمات درج رجسٹر ہوئے جن میں سے65مقدمات کو ٹریس کرکے56 لاکھ 16 ہزارروپے سے زائد مالیتی پراپرٹی بھی برآمد کی۔
اس دوران ضلع وہاڑی کے مختلف تھانہ جات میں 14گینگز کو ٹریس کر کے ملوث 36ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 52لاکھ 73ہزار سے زائد مالیتی مال مسروقہ جس میں موٹر سائیکلز،جیولری،نقدی و مویشی شامل ہیں برآمد کیا.
جبکہ پولیس تھانہ گگو اور ٹبہ سلطانپور نے ڈکیتی رابری معہ قتل کے ممبران کو ٹریس کر کے ان سے مال مسروقہ بھی برآمد کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ کسی چیلنج سے کم نہ تھا جہاں پولیس کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے لئے فرنٹ لائن پر موجود تھی.
وہیں پولیس کی نفری روٹین کی ڈیوٹی کے علاوہ احساس پروگرام،ا ٓئسولیشن سنٹرز، قرنطینہ سنٹرز،خریداری گندم مراکز،رمضان المبارک ڈیوٹی،یوم حضرت علی ڈیوٹی، گرجا گھروں اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی اور عوامی خدمت کے جذبہ کے ساتھ ساتھ موجود تھی چنانچہ اپنے دستیاب وسائل کو بہترین طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کیں اورمستقبل میں بھی ایسی کارکردگی کو جاری رکھا جائے گا۔