شعیب دستگیر

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں پہلی ویڈیو لنک کرائم میٹنگ

لاہور(عکس آن لائن ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں پہلی آر پی اوز،ڈی پی اوز ویڈیو لنک کرائم میٹنگ۔میٹنگ میں سنگین جرائم، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری،SIPپولیس اسٹیشنز سمیت نظام احتساب سے متعلقہ امور زیر بحث آئے۔افسران نے اپنے ریجنز اور اضلاع میں جرائم کی صورتحال اور پولیس ٹیموں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔اپنی کار گذاریوں کو بڑھا کر دکھانے یا چھپانے کا وقت گذر گیا کیونکہ حکومت،میڈیا اور عوام کی نظریں ہمہ وقت ہم پر ہیں۔شہریوں کے ساتھ شائستہ رویے اور انکی شکایات پر بلاتاخیر کاروائی سے ہی پولیس عوام کا اعتماد اور تعاون حاصل کرسکتی ہے۔

آئی ٹی پراجیکٹس اور سمارٹ ورکنگ کی کامیابی شائستہ پولیسنگ اورعوام کو فوری رسپانس سے ہی ممکن ہے۔خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملو ث ملزمان کے خلاف فوری کاروائی اور فالو اپ کو یقینی بنایا جائے۔سنگین جرائم میں ملوث ڈکیت گینگز کے مفرور ملزمان اور ساتھیوں کی گرفتاری پر بطور خاص فوکس کیا جائے۔پولیس حراست سے فرار سمیت تمام خلاف ورزیوں پر ذمہ داران کو ڈسپلن میٹرکس کے تحت سزائیں دی جائیں۔پولیس حراست میں ہلاکت کا ایک واقعہ سال بھر کے اچھے کاموں پر پانی پھیر دیتا ہے لہذا ایسے واقعات پر زیرو ٹالرینس کے تحت کاروائی کی جائے۔

جرائم کے اعدادو شمارکی وجہ فری رجسٹریشن ہے تو ٹریس مقدمات کی شرح میں بھی اسی حساب سے اضافہ ہونا چاہئیے۔صوبے بھر میں خطرناک اشتہاری ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے۔ٹاپ 20 بدمعاشوں اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے۔آر پی اوز اور ڈی پی اوز جرائم پیشہ افراد اور بدمعاشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں۔شہریوں کی شکایات پرایف آئی آر کے بروقت اندراج کیلئے ایس پی کمپلینٹس اپنا کردار مزید موثر بنائیں۔دھاتی وکیمیکل ڈوراور پتنگوں کی تیاری میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں نظر آنی چاہیں۔خدمت مراکز میں شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے سٹاف کی کارکردگی کوباقاعدگی سے مانیٹر کریں۔

سروس ڈلیوری کی بہتری اور پولیس رویوں میں تبدیلی کیلئے افسران تھانوں اور دفاتر کے اچانک دوروں کو شعار بنائیں۔تمام ڈی پی اوز اپنے زیر انتظام تھانوں کی باقاعدگی سے انسپکشن اور اسکی ہفتہ وار رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔اہلکاروں کی ویلفیئر سے متعلق تمام معاملات افسران اپنی ذاتی دلچسپی سے فی الفور حل کروائیں۔اجلاس میں سنٹرل پولیس آفس کے تمام ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیز کے علاوہ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ زعیم اقبال شیخ،ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ شاہد حنیف،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد طاہر رائے اورڈی آئی جی ایس پی یو عمر شیخ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں