سعید غنی

آئی جی سندھ تعیناتی کے سلسلے میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے دوبارہ مشاورت نہیں کریں گے، سعید غنی

کراچی(عکس آن لائن) سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ تعیناتی کے سلسلے میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے دوبارہ مشاورت نہیں کریں گے، ہم آئی جی کی تعیناتی کے سلسلے میں قانونی تقاضے پورے کر چکے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 23دسمبر کو وزیر اعلی، وزیر اعظم ملاقات میں آئی جی کی تبدیلی پر اتفاق ہوا تھا،

وزیر اعظم حالیہ دورے میں نئے آئی جی کے نام پر متفق تھے، 2 بار 2 ناموں پر اتفاق کے بعد بھی وفاقی حکومت آئی جی تبدیل کرنا نہیں چاہتی، وفاقی کابینہ میں معاملے کو گھمبیر بنا دیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا دیگر صوبوں میں آئی جیز کی تبدیلی فوری ہوئی، کسی دوسرے صوبے میں اپوزیشن سے پوچھ کر آئی جی نہیں لگایا گیا،لیکن سندھ کا معاملہ کابینہ میں لے جایا گیا، اب سندھ حکومت کوئی نیا نام بھیجنے کے موڈ میں نہیں،سندھ کے ساتھ سوتیلے پن کا سلوک ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں