آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کی 150ارب کے ٹیکسوں کی ڈیمانڈبجلی 4روپے95پیسے مہنگی کرنے کی شرط تشویشناک ہے’راجہ عدیل

لاہور(عکس آن لائن ) تاجر رہنما ،آئرن و سٹیل مارکیٹس لاہور کے صدرراجہ عدیل نے آئی ایم ایف کی جانب سے پھر ڈومور کا مطالبہ اور ڈیڑھ سو ارب کے نئے ٹیکس لگانے کی ڈیمانڈ اور بجلی کی قیمت چار روپے95پیسے فی یونٹ بڑھانے کی شرط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرضوں کے عوض آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل پیرا ہوکر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کبھی بھی ملک میں خوشحالی نہیں لایا اس لیے اسے خیر باد کہہ دیا جائے۔انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضوں کے حصول کے لیے بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ ختم کیا جائے نیز فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہر ماہ بجلی مہنگی کرنے کا سلسلہ بھی بند کیا جائے جب بجلی کی فی یونٹ اضافی رقم بمعہ حکومتی ٹیکسوں کے وصول کی جارہی ہے تو فیول ایڈجسٹمنٹ کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے آئرن و سٹیل مارکیٹس لاہو ر کے صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ حکومت کا آئی ایم ایف کے ساتھ 471ارب روپے کا معاہدہ ہے آئی ایم ایف 150ارب پرسنل انکم ٹیکس مزید لگانا چاہتا ہے ،آئی ایم ایف بجلی گیس مہنگی کرنا چاہتا ہے بجلی ٹریف میں 1.39روپے فوری اضافہ اور دوسرے فیز میں4.95روپے تک ٹیرف بڑھانے کا مطالبہ ہے ۔بجلی ٹیرف بڑھانے سے مہنگائی اور صنعتوں کی پیداوار متاثر ہوگی۔اس لیے آئی ایم ایف کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں