وزیر اعظم

آئی ایم ایف کہہ رہا ہے پاکستان مضبوط نمو پر گامزن ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت مستحکم ہورہی ہے، آئی ایم ایف نے بھی نشاندہی کی ہے پاکستان مضبوط نمو کی طرف گامزن ہے،پاکستان کی تاریخ میں صحت پر اتنا کام کسی نے نہیں کیا، ہم سندھ کے سوا تمام صوبوں میں ایسا ہیلتھ انشورنس دے رہے ہیں جو دنیا کے ترقی پزیر ممالک میں بھی نہیں۔ پیر کو پمز ہسپتال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب حکومت آنے کے بعد جب میں نے پہلی بار پمز کی ایمرجنسی کا دورہ کیاتو میں نے محسوس کیا کہ یہاں ایمرجنسی کے حالات بہت برے تھے، ہم چاہتے تھے کہ یہاں بننے والی ایمرجنسی خاص ہو۔انہوںنے کہاکہ اس ایمرجنسی کے ڈیزائن کے لیے اوور سیز پاکستانیوں نے مالی مدد کی ہے جو پاکستان کی ترقی کے لیے پْر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے اسے میں ہسپتال کی تعمیر ضروری ہے، اسلام آباد کیلئے جناح ہسپتال کا ڈیزائن بھی امریکا سے بن کر آرہا ہے۔ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں صحت پر اتنا کام کسی نے نہیں کیا، ہم سندھ کے سوا تمام صوبوں میں ایسا ہیلتھ انشورنس دے رہے ہیں جو دنیا کے ترقی پزیر ممالک میں بھی نہیں ہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ ڈاکٹر ہسپتال کے سربراہ نے مجھے بتایا کہ پہلی بار ڈاکٹرز ہسپتال میں ایک مزدور کے دل کی سرجری ہوئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ 70 سال میں کسی نے نہیں سوچا تھا کہ کوئی ایسی حکومت آئی گی جو یکساں تعلیمی نظام پر توجہ دے گی، ہماری تعلیم طبقات میں بٹ گئی تھی، ایسے میں ہمارے نچلے طبقے کو اوپر آنے کا موقع ہی نہیں مل سکتا تھا۔انہوںن ے کہاکہ تعلیمی نظام میں معاشرہ طبقات میں تقسیم ہوگیا تھا جس میں انگریزی بولنے والا اعلیٰ طبقے اور اردو بولنے والا نچلے طبقے میں تھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہمارے اوپر غلامی کا بوجھ تھا، میں نے کئی افراد کو دیکھا ہے لوگ صرف یہ ثابت کرنے کے لیے کہ وہ پڑھے لکھے ہیں وہ پہلے انگریزی کے دو چار جملے بولتے ہیں بھر اردو میں بات کرتے ہیں،

یہ صرف مختلف نصاب کے سبب ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے لیے ہم نے رحمت العالمین اتھارٹی کا آغاز کیا ہے جس سے ہمارے بچوں کو نبیۖکی زندگی اور قران پاک کی تعلیمات کا مقصد معلوم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے معیشت کو مستحکم کیا ہے، ہماری معیشت کے تمام انڈیکٹرز درست سمت میں ہیں آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ پاکستان مضبوط نمو کی طرف نکل گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری پہلی حکومت ہے جو اپنے خرچے کم کرتے ہوئے آمدنی بڑھا رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پمز بورڈ بنانے کا مقصد یہ ہے کہ سرکاری ہسپتال کو نجی ہسپتال کے طرز سے چلایا جائے، اور میرٹ کی بنیاد پر عہدے دیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں