شیخ رشید

آئی ایم ایف کو معلوم ہے کمزور اکثریت ہے،پیٹرول، بجلی مزید مہنگی ہوگی،شیخ رشید

راولپنڈی(نمائندہ عکس)سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے پیٹرول اور بجلی مزید مہنگی ہونے جا رہی ہے، آئی ایم ایف کو معلوم ہے کمزور اکثریت ہے، وہ وقت دور نہیں جب کارخانیں اور دکانیں بند ہونگی، لوگ سڑکوں پر ہوں گے،

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے،انہوں نے کہا کہ دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کر رہے ہیں،کیش کی نہیں، ڈالر 3روپے اور بڑھ گیا ہے، حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ، توشہ خانہ اور توہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا،ان کامزید کہنا تھا کہ وزیروں کا جمعہ بازار لگا ہے،کئی وزرا کو محکمے نہیں ملے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں