اسلام آ باد (نمائندہ عکس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پاکستانی معیشت کے لیے بہت اہم ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)پروگرام کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام ہماری معیشت کو نئی سمت دینے کے راستے کا تعین کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنا ہوگا اور پاکستان کو خود کفیل بنانے کے لیے ہمیں سخت محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصلاحات کے ذریعے ہی معاشی بحران سے ملک کو نکال سکتے ہیں۔