اسلام آ باد (عکس آن لائن)عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )نے پاکستان کی جانب سے نئے بیل آوٹ پیکج کے حصول میں اظہار دلچسپی کی تصدیق اور پاکستان سے تعاون پر رضا مندی بھی ظاہر کردی۔ آئی ایم ایف کے مشرق وسطی اور وسطی ایشیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جہاد ازور نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ قرض پروگرام نے پاکستان کو معاشی استحکام کا موقع دیا۔
پاکستانی معیشت کا آخری جائزہ کامیاب رہا۔ ذرمبادلہ زخائر میں بہتری اورترقی کے امکانات بھی بہترہوئے ہیں۔ ڈائریکٹر جہاد ازور کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دوطرفہ شراکت دار بھی اضافی مالی مدد فراہم کرنےکے منتظر ہیں۔ آخری جائزہ بورڈ کے سامنے منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر آئی ایم ایف کے مطابق توانائی کے شعبے میں اصلاحات ایک اہم ضرورت اورترجیح ہے نجی شعبے اور برآمدات کی طرف زیادہ توجہ دینا ہوگی۔ ڈائریکٹر آئی ایم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کیجانب سے نئے پروگرام کا مقصد چند اہم معاشی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد لینا ہے۔ اس پروگرام سے پاکستان کومعاشی استحکام کوبرقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔