اسلام آباد (عکس آن لائن) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )سے جاری بات چیت کے سلسلے میں وزیر خزانہ رواں ماہ واشنگٹن جائیں گے۔ اسحاق ڈار 10 سے 16 اپریل تک دورہ کریں گے۔ وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی اسپرنگ میٹنگ میں شرکت کریں گے، سیکریٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی وزیر خزانہ کے ساتھ ہوں گے، دورہ واشنگٹن کے دوران آئی ایم ایف حکام سے علحیدہ ملاقات کی جائے گی۔
دورہ واشنگٹن کے دوران وزیر خزانہ عالمی امدادی اداروں کو حکومتی اصلاحات سے آگاہ کریں گے، عالمی امدادی اداروں کو معاشی نظم و ضبط سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ عالمی امدادی اداروں کو دوست ملکوں سے فنڈنگ کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔