قمر زمان کائرہ

آئین پر عملدر آمد کیوں نہیں ہورہا ہے ؟پارلیمنٹ کو فنکشنل ہونا چاہیے ، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (نمائندہ عکس) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ آئین پر عملدر آمد کیوں نہیں ہورہا ہے ؟پارلیمنٹ کو فنکشنل ہونا چاہیے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان نے ئرہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے پاس دنیا کی طرح قانون موجود ہے ،قانون سازی بڑی جلدی بھی ہو جاتی ہے لیٹ بھی کرتے ہیں ،آئین پر عمل درآمد کیوں نہیں ہو رہاسوال یہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دنیا کی تاریخ میں کوئی ایسی قوم نہیں گزری جہاں حکمران اخلاقی قدروں کا حامل ہو،ہم اپنے ملک کی قدریں ہی بدل دی ہیں ،سیاست اگر اتنی بری شے ہے تو اسے بند کر دیں ،ہم کہتے ہیں پارلیمنٹ کو فنکشنل ہونا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ جن لوگوں کو ہم ووٹ دیتے ہوئے انکا کردار نہیں دیکھتے ،وہ ووٹ لے کر آتے ہیں کہ ان کے دماغ میں کوئی چپ لگی ہوئی کہ وہ اچھے انسان بن جائینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں