فیصل آباد (نمائندہ عکس)سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ آئین شکن وہ ہیں جنہوں نے آرٹیکل 5 توڑا اور اس کی گواہی قومی سلامتی کمیٹی نے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فرخ حبیب نے کہا کہ آج ایف آئی اے کی سنٹرل کورٹ 1 میں شہباز شریف کی رمضان شوگرز ملز کے 14ملازمین کے نام پر16ارب کی کرپشن کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست زیر سماعت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یاد رہے ان میں سے ایک ملزم مقصود چپڑاسی کے نام پر 4 ارب روپے کرپشن کرکے جمع کروائے گئے ہیں جبکہ ضمانت منسوخی کے لئے اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔
سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 6 ملک سے غداری کا آرٹیکل ہے تو آرٹیکل 5 ملک سے وفاداری کا آرٹیکل ہے۔فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ آئین شکن وہ ہیں جنہوں نے پہلے آرٹیکل 5 توڑا جس کی گواہی قومی سلامتی کمیٹی نے اپنے اعلامیہ میں دی۔