عمر سرفراز چیمہ

آئینی وزیر اعلیٰ کی بحالی اور سرکاری وسائل پر قبضہ چھڑوانے کیلئے آواز اٹھانی ہو گی‘عمر سرفراز چیمہ

اسلام آباد(نمائندہ عکس)سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ آئینی وزیر اعلیٰ کی بحالی ، اس کے دفتر اورسرکاری وسائل پر قبضہ چھڑوانے کیلئے آواز اٹھانی ہو گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ ”جاگ پنجابی جاگ۔تیری پگ نوں لگ گیا داغ “.اپنے آئینی وزیراعلی کی بحالی , اس کے دفتر اور سرکاری وسائل پر قبضہ چھڑوانے کے لئے آواز اٹھانی ہوگی ، سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ فوری الیکشن ہی اب واحد حل ہے تاکہ عوام کے حقیقی نمائندے آئینی و قانونی طور پر حکومت چلا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں