لاہور( عکس آ ن لائن) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جوعمران خان کوچھوڑے گاوہ اپنے پائوں پر کلہاڑی مارے گا ،وزیرپٹرولیم اوروزیرخارجہ روسی تیل پر آمنے سامنے ہیں ،مفتاع اور اسحاق ڈارایک دوسرے کا پوسٹمارٹم کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ آئندہ24گھنٹے بہت اہم ہیں، صدرعلوی کوکوئی کامیابی نہیں ملی ۔
انہوںنے کہا کہ تجارتی صنعتی شعبہ جام ہو گیا،عمران خان کودیوارسے لگانے والے ملک کودیوارسے نہ لگائیں ۔ انہوںنے کہا کہ250روپے کاڈالرنایاب ،آٹے کا تھیلا 40روپے مہنگاہوگیا۔ انہوںنے کہا کہ سیاسی کلیجہ پھٹتاہے توغریب کیلئے ریلیف کی نیازبٹتی ہے۔