وزیراعظم

آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول اور سیکیورٹی کے ساتھ نہیں جاﺅں گا، وزیراعظم کا اعلان

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول اور سیکیورٹی کے ساتھ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔منگل کووزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول اور سیکیورٹی کے ساتھ نہیں جاں گا، ہمارا مقصد ہے کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ بچائیں اور لوگ کسی تکلیف میں مبتلا نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزرائے اعلی، گورنرز اور وزرا کی سیکیورٹی اور پروٹوکول پر بھی نظرثانی کررہا ہوں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگلے کابینہ اجلاس میں اس حوالے سے جامع پالیسی پر فیصلہ کریں گے، ہم عوام کو مرعوب کرنے والے نوآبادیاتی کلچر کا خاتمہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں