اسلام آباد (عکس آن لائن)آئندہ مالی سال پی ایس ڈی پی کی مد میں 900ارب روہے رکھے جانے کی تجویز زیر غور ہے ۔ ذرائع کے مطابق انرجی سیکٹر کیلئے 203روپے 55کروڑ رکھنے کی تجویز ہے ،پانی کے منصوبوں کیلئے 104ارب روپے رکھنے ،ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کے منصوبوں کیلئے 265ارب روپے ،ہائوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ کیکئے 27ارب روہے کی ترقیاتی فنڈز مختص کیے جانے کی تجویز ہے ،
صحت کے شعبے کیلئے27ارب روپے رکھنے ،ایچ ای سی کا ترقیاتی بجٹ 37ارب روپے رکھنے ،خیبر پختونخواہ میں ضم قبائلی علاقون کیلئے54ارب روپے ،ایس ڈی جیز کیکئے 75ارب روپے رکھنے تجویز ہے ،نیشنل فوڈ سیکورٹی کے شعبے کیلئے 12ارب مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے ۔