بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے نائب وزیر اعظم لیو حہ نے چین۔یورپی یونین کاروباری رہنماؤں اور سابق اعلیٰ حکام کے مکالمے کے پانچویں دور سے تحریری خطاب کیا۔ جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بو لیو حہ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے متعدد مرتبہ اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ چین اور یورپی یونین عالمی امن کو برقرار رکھنے والی دو بڑی قوتیں ہیں، مشترکہ ترقی کو فروغ دینے والی دو بڑی منڈیاں ہیں اور انسانی ترقی کو فروغ دینے والی دو بڑی تہذیبیں ہیں۔
اس وقت بین الاقوامی سیاسی اور اقتصادی صورتحال گہری اور پیچیدہ تبدیلیوں سے گزر رہی ہے اور عدم استحکام، غیر یقینی اور عدم تحفظ کے عوامل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
لیو حہ نے اس بات پر زور دیا کہ تجارت اور سرمایہ کاری تعاون چین اور یورپ یونین کے درمیان مفادات کی قریبی کڑی ہے۔ چین یورپی یونین کے ساتھ معیشت اور تجارت، گرین، ڈیجیٹل، مالیات، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں فعال طور پر تعاون کو وسعت دینے اور ڈبلیو ٹی او کے ساتھ مل کر کثیرالطرفہ تجارتی نظام کے تحفظ کا خواہاں ہے۔
لیو حہ نے اعتماد ظاہر کیا کہ چین کی معیشت اگلے سال مجموعی طور پر بہتری حاصل کرے گی۔ رئیل اسٹیٹ چینی قومی معیشت کی ایک اہم مضبوط صنعت ہے۔ چین نے حالیہ خطرات کے تناظر میں کچھ پالیسیاں متعارف کرائی ہیں اور صنعت کی بیلنس شیٹ کو بہتر بنانے اور مارکیٹ کی توقعات اور اعتماد کو بڑھانے کے لیے نئے اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔ آئندہ عرصے میں، چین کی شہر کاری نسبتاً تیزی سے ترقی کرے گی، اور رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کی مستحکم ترقی اور طلب کے حوالے سے معاونت کی کافی گنجائش موجود ہے۔