ڈاکٹر یاسمین راشد

آئندہ بیسک سائنسزمیں پی جی آرزکی سیٹیں بڑھادی جائیں گی،ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(عکس آن لائن)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت آج محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پوسٹ گریجوایٹ داخلہ کمیٹی کاانیسواں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقدہوا،جس میں صوبائی سیکرٹری صحت مومن آغا، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ، وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل، وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹرجاویداکرم، سی ای او میوہسپتال پروفیسرڈاکٹراسداسلم خان، پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرڈاکٹرمحموایاز، وائس چانسلرنشترمیڈیکل یونیورسٹی ملتان پروفیسرڈاکٹرمصطفی کمال پاشاودیگرافسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے پوسٹ گریجوایٹس کی انڈیکشن پالیسی کاجائزہ لیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ آئندہ بیسک سائنسزمیں پی جی آرزکی سیٹیں بڑھادی جائیں گی۔ انڈیکشن پالیسی کاازسرنوجائزہ لینے کیلئے نئی کمیٹی تشکیل دی جائے۔پوسٹ گریجوایٹ ریزیڈنٹس کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتالوں میں تعینات کیاجائے گا۔ وزیرصحت پنجاب نے مزید کہاکہ تمام میڈیکل یونیورسٹیزکے وائس چانسلرزپی جی آرزکی سیٹوں کی تازہ تفصیلات ارسال کریں۔ پی جی آرزکوہرسال دس ارب روپے کے قریب سٹائپنڈدیاجاتاہے۔ صوبائی سیکرٹری صحت مومن آغا نے کہاکہ نئے آنے والے ڈاکٹرزکی تربیت میں بین الاقوامی معیارکویقینی بنایاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں