اسلام آ باد (عکس آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے سے حوالے سے یہ ممکن اقدامات کئے جائیں ، غریب اور متوسط طبقے کی مالی مشکلات میں کمی کیلئے وسائل بروئے کارلائے جائیں ، بروقت حکمت عملی سے یوریا کھاد کی قیمتیں مسلسل کم ہورہی ہیں، گزشتہ 2ماہ میں کئی سال بعد کرنٹ اکاونٹ سرپلس حاصل کیا گیا ، پنشن ریفارمز کو جلد ازجلد حتمی شکل دی جائے۔�
منگل کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مالی سال 2023-24کے بجٹ کی تیاری کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں معاشی ٹیم کی جانب سے وزیراعظم کو بجٹ کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ، وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ واقی کابینہ کی منظوری سے 9جون 2023ءکو پیش ہوگا ، معیشت مالیاتی استحکام کی جانب گامزن اور مالیاتی خسارے میں مسلسل کمی آرہی ہے ، آمدن اور محصولات سے متعلق نظرثانی شدہ اور سال کے ٹارگٹڈ تخمینہ جات پر بھی بریفنگ دی گئی ،
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے سے حوالے سے یہ ممکن اقدامات کئے جائیں ، غریب اور متوسط طبقے کی مالی مشکلات میں کمی کیلئے وسائل بروئے کارلائے جائیں ، وزیراعظم نے اطمینا ن اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برفوقت حکمت عملی سے یوریا کھاد کی قیتمیں مسلسل کم ہورہی ہیں، گزشتہ 2ماہ میں کئی سال بعد کرنٹ اکاو¿نٹ سرپلس حاصل کیا گیا ، پنشن ریفارمز کو جلد ازجلد حتمی شکل دی جائے ۔ تخلیقی طریقہ کا رآنا کر پنشن فنڈ قائم کیا جائے ، تاکہ قومی خزانے پر بوجھ کیا جاسکے ۔ پنشنز کی بہترین فلاح وبہبود ممکن بنائی جاسکے ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ محصولات بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے ۔