شیخ رشید

آئندہ انتخابات وقت پر ہونگے، عمران خان مدت پوری کریں گے، شیخ رشید

لاہور(عکس آن لائن) وفاقی وزیر ریلو ے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات وقت پر ہوں گے، عمران خان مدت پوری کریں گے، آصف زرداری کے لوگوں نے پیسے دینا شروع کر دیئے ہیں،عمران خان نے کسی کو این آر او نہیں دیا، مریم نواز لاہور میں ہی رہیں گی، بھارت پاکستان کی سرحدوں کو نہیں چھیڑ سکتا، نیست و نابود ہو جائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ چیئرمین نیب نےاچھی بات کی کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے، نیب جلد شہزادہ بننے جا رہا ہے، آصف زرداری کے خلاف 5 کیسز میں پلی بارگین ہوچکی ہے، ان کے لوگوں نے پیسے دینا شروع کردیے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت میں جو کرپٹ ہوگا اس کو ڈبل سزا ہوگی، تمام سیاسی پارٹیوں کا احتساب ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی، (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کی تحقیقات ہونی چاہیے، پی ٹی آئی اس معاملے میں سرخرو ہوگی اور باقی دونوں پارٹیاں پھنس جائیں گی۔

الیکشن کمیشن کا کوئی کردار نہیں ہے، اس حوالے سے فیصلہ سپریم کورٹ کو کرنا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہی ہوں گے، میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا نواز شریف جارہے ہیں، وہ کھائیں پئیں اور موج کریں، دوسرا بھی جانا چاہتا ہے تو اس کو بھی جانیں دیں، مریم نواز لاہور میں ہی رہیں گی، میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا مولانا فضل الرحمان خالی ہاتھ جائیں گے، عمران خان اپنی مدت پوری کریں گے اور آئندہ انتخابات وقت پر ہوں گے۔ عمران خان جلد مہنگائی پر قابو پالیں گے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے میں ہر مافیا کو ختم کر دیں گے، چین ہمارا بھروسے مند دوست ہے، ایم ایل ون ہی سی پیک کی شہ رگ ہے، وزیراعظم نے ہر فورم پر ایم ایل ون کی بات کی، وزیراعظم نے ریلوے میں 2 ٹیکنیکل مشیر بھرتی کرنے کی اجازت دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں