کراچی (عکس آن لائن)پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے دوستوں کے ساتھ ہیلز پہن کر گوکارٹنگ کرلی۔گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنے دوستوں کے ساتھ لی گئی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں آئمہ بیگ کو اْن کے دوستوں کے ہمراہ گوکارٹنگ کلب میں دیکھا جاسکتا ہے۔آئمہ بیگ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ‘اْنہوں نے ہیلز پہن کر گوکارٹنگ کی۔’
گلوکارہ نے اپنے اس تجربے کے بارے میں بتایا کہ’یہ بہت ہی برا خیال تھا اور ایک ناخن بھی ٹوٹ گیا۔’آئمہ بیگ کی ان تصویروں کو ان کے مداحوں کے جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور گلوکارہ کے ہیلز پہن کر گوکارٹنگ کرنے کے خیال کے بارے میں تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔