کراچی (عکس آن لائن)پاکستان میوزِک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے خبر کو غلط انداز میں پیش کرنے پر مقامی میگزین پر 10کروڑ کا ہرجانہ دائر کر دیا۔انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے گلوکارہ آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا صارفین کو ہرجانے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے قانونی دستاویزات کی تصاویر شیئر کی۔
دستاویز کے مطابق گلوکارہ نے مقامی میگزین کو 2دن کا وقت دیتے ہوئے عوامی معافی کا مطالبہ کیا بصورت دیگر 10کروڑ کی ادائیگی کا کہا۔
انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنی ساتھی فنکاروں سے درخواست کی کہ وہ اس جعلی رپورٹنگ کے خلاف ان کا ساتھ دیں۔آئمہ بیگ نے کہا کہ میری بس ہوگئی ہے، میں خود کے لئے اور ان تمام لوگوں کے لئے کھڑی ہوئی ہوں جو ان کا اگلا نشانہ ہوں گے۔