لاہور (عکس آن لائن) میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے منگیتر، اداکار شہباز شگری کے ساتھ سوشل میڈیا پر نئی سیلفی شیئر کی ہے جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔گلوکارہ آئمہ بیگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹاگرام پر اپنے منگیتر شہباز شگری کے ساتھ نئی سیلفی شیئر کی ہے، جس میں دونوں بہت ہی خوش نظر آرہے ہیں۔
آئمہ بیگ نے سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ اتنے خوش قسمت ہیں کہ آپ کو ایسے غیر روایتی انسان ملیں، تو انہیں کبھی مت جانے دیں کیوں کہ یہ نایاب ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ رواں برس 20 مارچ کو گلوکارہ آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری کے ساتھ منگنی کر لی تھی۔