آئل کریش

آئل کریش کو قومی ذخائر بھرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ آئل کریش کو قومی ذخائر بھرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ تیل کی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک تیل ذخائر میں ساڑھے 7 کروڑ بیرل کا اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تیل خریداری اسی صورت ہوگی جب کانگریس فنڈنگ کی منظوری دے گی۔ جب قیمتوں میں بہتری آئے گی تو اضافی تیل فروخت کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کورونا کے باعث لاک ڈاون سے امریکا کی تیل مارکیٹ کریش کرگئی جس کی وجہ سے تاریخ میں پہلی بار امریکی خام تیل کی قیمت منفی زون میں چلی گئی اور امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بھی ڈھائی فیصد تک کمی دیکھی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں