پیٹرول

یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں 10روپے تک اضافے کا امکان

اسلام آباد(عکس آن لائن)یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں 10روپے تک اضافے کا امکان ہے، قیمتوں میں اضافے کا اعلان 31جنوری 2024کی رات ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہونے پر پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کی تجویز دے دی۔ذرائع آئل انڈسٹری نے کہاکہ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 10روپے تک اضافے اور ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں سے 6روپے 50پیسے اضافے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق2ہفتوں میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل 6.50فیصد مہنگا ہوگیا۔ذرائع آئل انڈسٹری نے کہا کہ لندن برینٹ ائل 78.29ڈالر سے بڑھ کر 83.35ڈالر فی بیرل پرپہنچ گیا، امریکی خام تیل 73.25ڈالر سے بڑھ کر 78.40ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

ذرائع آئل انڈسٹری نے کہاکہ قیمتوں میں اضافے کا اعلان 31جنوری 2024کی رات ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں