انسانی حقوق کونسل

یو این کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے رکاوٹوں سے پاک تعمیرات سے متعلق پہلی خصوصی قرارداد  کی منظوری

اقوام متحدہ (عکس آن لائن) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 57 ویں اجلاس میں پاکستان اور ترکیہ سمیت 30 ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے چین کی جانب سے پیش کی گئی تمام لوگوں کے لیے انسانی حقوق سے لطف اندوز ہونے کے لیے رکاوٹوں سے پاک تعمیرات کی قرارداد  متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

یہ پہلی دفعہ ہے کہ اقوام متحدہ نے اس موضوع پر  قرارداد منظور کی ہے۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مندوب سفیر چن شو نے مسودہ قرارداد سے آگاہ کرتے ہوئے یہ امید ظاہر  کی کہ تمام فریق “سب کے لیے رسائی” پر اتفاق رائے پیدا کریں گے اور مشترکہ طور پر اس نصب العین کو فروغ دیں گے۔
کیوبا، ڈومینیکا، بینن سمیت دیگر ممالک نے واضح کیا کہ یہ قرارداد معذور افراد اور بزرگوں سمیت دیگر گروہوں کو سماجی زندگی میں یکساں طور پر حصہ لینے اور انسانی حقوق سے لطف اندوز ہونے کی ضمانت فراہم کرے گی۔ یہ رکاوٹوں سے پاک نصب العین کی سمت کی مکمل عکاسی کرتی ہے اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی نصب العین کی صحت مند اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے موزوں ہے۔ یکم ستمبر 2023 سے “عوامی جمہوریہ چین کا رکاوٹ سے پاک ماحولیاتی تعمیراتی قانون”  باضابطہ طور پر نافذ العمل ہے، یہ چین کا رسائی کے شعبے میں پہلا جامع قانون ہے