یوکرینی صدر

یوکرینی صدر نے روس کے ساتھ امن معاہدے کیلئے ریڈ لائن کھینچ دی

کیف (عکس آن لائن) یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے روس کے ساتھ امن معاہدے کیلئے ریڈ لائن کھینچ دی۔برطانوی تھنک ٹینک سے بات کرتے ہوئے یوکرین کے صدر دلودومیر زیلینسکی نے کہا کہ روس کے ساتھ امن معاہدہ صدر اسی وقت ممکن ہے کہ جب روسی افواج حملے سے پہلے والی پوزیشن پر چلی جائیں، یہ سب سے کم تر چیز ہے جسے ہم قبول کریں گے۔ولودومیر زیلینسکی نے کہا کہ میں مِنی یوکرین کا نہیں یوکرین کا سربراہ ہوں تاہم یوکرینی صدر نے کریمیا کا نام نہیں لیا جسے 2014میں روس نے اپنے ساتھ ملا لیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق روس اس وقت یوکرین کے دوسرے بڑے شہر ماریوپول پر مکمل کنٹرول کی کوشش کر رہا ہے تاہم انہیں فورسز کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر بھی مزاحمت کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق اگر روس ماریو پول پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو 2 ماہ سے جاری جنگ میں یہ ماسکو کی بڑی پیش قدمی ہو گی جسے ولادمیر پیوٹن 9مئی کو روس کی دوسری جنگ عظیم میں نازیوں کے خلاف کامیابی کے دن کے موقع پر خوشی کے طور پر منا سکتے ہیں۔یوکرینی صدر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں نے جرمن چانسلر کو دعوت دی ہے کہ وہ 9مئی کو یوکرین کا دورہ کریں جو روس کے یوم فتح کے موقع پر ہمارے لئے حوصلہ افزائی کا باعث ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں