ٹوکیو(عکس آن لائن )یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی دنیا کی امیر ترین معیشتوں کے جی سیون سربراہی اجلاس میں خصوصی شرکت کیلئے جاپان کے شہر ہیروشیما پہنچ گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ولادیمیر زیلنسکی جاپان میں جاری جی سیون کے رکن ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ اس سے قبل انہوں نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں بھی خصوصی شرکت کی تھی۔
اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران صدر زیلنسکی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔جاپان میں پہنچنے کے بعد یوکرینی صدر نے اپنے اکانٹ سے جاپان پہنچنے کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی بھی کی، جس میں انہوں نے لکھا جاپان۔ جی سیون۔
شراکت داروں اور یوکرین کے دوستوں کے ساتھ اہم میٹنگز۔یوکرینی صدر جی سیون اجلاس کے ایک سیشن میں شرکت کریں گے تاہم اسے اس قبل انہوں نے بھارتی وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی ہے۔