کیف (عکس آن لائن)یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہاہے کہ وہ روس کی جانب سے مشرقی یوکرائن میں فوجیں بھیجنے اور اس کے دو صوبوں کو خود مختار تسلیم کرنے کے اقدام پر مغرب سے واضح حمایت کے طلب گار ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرائنی صدر نے قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ اب یہ واضح ہو جائے گا کہ کون یوکرائن کا دوست اور پارٹنر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرائن خوفزدہ نہیں ہے۔ زیلنسکی کے مطابق روس کی جانب سے ڈونیسک اور لوہانسک کو خود مختار تسلیم کرنا منسک معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔