یونیسیف

یونیسف کا پاکستان کو11 لاکھ 50 ہزار کرونا ٹیسٹنگ کٹس فراہمی کا فیصلہ

اسلام آباد(عکس آن لائن ) پاکستان میں کرونا وبا کی دوسری لہر میں شدت آنے پر یونیسیف نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں کرونا کی دوسری لہر کے دوران ملک میں کرونا ٹیسٹنگ کٹس کی ضرورت بڑھ گئی ہے، پاکستان کی جانب سے کرونا ٹیسٹنگ کٹس کےحصول کے لیے عالمی سطح پر رابطے بھی جاری ہیں، اسی تناظر میں یونیسف نے پاکستان کو عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے 11 لاکھ 50 ہزار کرونا ٹیسٹنگ کٹس فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیسیف سے پاکستان کو ٹیسٹنگ کٹس جنوری دوہزار اکیس میں موصول ہونگی، یونیسیف ٹیسٹنگ کٹس عالمی بینک سے حاصل فنڈنگ سےفراہم کرےگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے وفاق کو ک رونا ٹیسٹنگ کٹس کی ضرورت سےآگاہ کریں گے، جس کے بعد یونیسیف کی فراہم کرونا ٹیسٹنگ کٹس صوبوں میں تقسیم کی جائیں گی، وفاق سندھ حکومت کو 4 لاکھ 50 ہزار کرونا ٹیسٹنگ کٹس فراہم کرے گا، باقی صوبوں کے بارے میں مزید تفصیلات منظر عام پر نہیں آسکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں