مکوآنہ (عکس آن لائن )وفاقی وصوبائی حکومت کی جانب سے28مئی بروز منگل کو ملک بھر میں یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کے اعلان کے باعث بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آبادنے منگل28 مئی کو انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ متحانات2024 کے سلسلہ میں منعقد ہونیوالے فزکس اور ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے پریکٹیکل بھی ملتوی کردیئے ہیں۔
اس سلسلہ میں اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر جعفر علی نے بتایا کہ چونکہ 28 مئی کو حکومت کی جانب سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے لہٰذا28 مئی کو منعقد ہونیوالے فزکس اور ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے پریکٹیکل بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اب فزکس کا پریکٹیکل نئے شیڈول کے مطابق دوبارہ 11 جولائی 2024 کو اور ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کا ملتوی شدہ پریکٹیکل11 جون2024 کو منعقد ہوگا۔