شاہ سلمان

یومِ پاکستان کے موقع پر سعودی قیادت کے تہنیتی پیغامات

ریاض ( عکس آن لائن )سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے یومِ پاکستان(23مارچ(کے موقع پر صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو خصوصی تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق پیر کے روز ارسال کیے گئے پیغام میں شاہ سلمان نے صدرِ مملکت اور برادر ملک پاکستان کی حکومت اور عوام کے لیے صحت، مسرت اور ترقی کے حوالے سے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔اسی طرح سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بھی اس خصوصی موقع پر صدر پاکستان کے نام اپنا تہنیتی پیغام ارسال کیا ۔بن سلمان نے دل کی گہرائیوں سے نیک تمنائوں کے ساتھ اس امید کا اظہار کیا کہ برادر ملک پاکستان کی حکومت اور عوام ترقی کی مزید منازل طے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں