اسلام آباد (عکس آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یومِ ثقافت سندھ ہم آہنگی و بھائے چارے کا پیغام ہے۔ سندھی کلچرل ڈے پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ انڈس سویلائیزیشن عرضِ پاکستان کا تاج ہے،یومِ ثقافتِ سندھ ہم آہنگی و بھائے چارے کا پیغام ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آج کا دن نوجوانوں کا دن ہے، جو عظیم ثقافت و تہذیب کے وارث و امین ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ دن وادیِ مہران کی موسیقی و ڈانس جیسے قدیم فنون خواہ لذیذ کھانوں کو نئی جِلا بخشی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہمیں دنیا سے سیکھنا چاہیے کہ انہوں نے اِس طرح کی سرگرمیوں کو اپنی معاشرتی و معاشی نمو کا پلیٹ فارم کیسے بنایا۔ بلاول بھٹو زر داری نے تجویز دی کہ اِس طرح کی سرگرمیوں کو اقوامِ متحدہ کی طرز پر ہر سال ایک نئے نعرے یا تھیم کے تحت منانا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ مختلف ثقافتوں، مذاہب، اور رنگ و نسل کے لوگوں کا رواداری و امن کے ساتھ جینے کا نام دورِ جدید ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سندھ سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی عوام خواہ دنیا بھر میں یومِ ثقافتِ منانے والوں کو مبارکباددیتا ہوں ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں چینی صدر کے اہم خطاب کی عالمی برادری میں تحسین
- ایس سی او کے آستانہ اعلامیہ میں باہمی اعتماد کے اصولوں کو اپنایا گیا، چینی وزیر خا رجہ
- تاجکستان میں چینی امداد سے بننے والی پارلیمان کی عمارت اور سرکاری عمارت کی افتتاحی تقریب میں چینی و تاجک صدور کی شرکت
- چین اور تاجکستان نے مشترکہ کمیونٹی کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چینی صدر
- چین کے ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانا ضروری ہے، صدر پیرو