یوروفائیو کی قیمت

یوروفائیو کی قیمت کے تعین کے فارمولے پرآئل ریفائنریز کا تحفظات کا اظہار

اسلام آباد (عکس آن لائن ) آئل ریفائنریز نے یوروفائیو کی قیمت کے تعین کے فارمولے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ آئل ریفائنریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے پر شراکت داروں کا اجلاس بلایا جائے، دوہرا جرمانہ ادا نہیں کریں گے۔
آئل ریفائنریز نے مطالبہ کیا ہے کہ یورو فائیو فیول کے لیے 92 رون کی شرط ختم کی جائے اور پرائسنگ کے موجودہ طریقہ کار پر جرمانہ عائد نہ کیا جائے۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل بھی یورو فائیو کی درآمد کے حوالے سے تحفظات کااظہار کرچکی ہے۔
یوروفائیو کی قیمت کے تعین کے معاملے پر پارکو، بائیکو، نیشنل ریفائنری، پاکستان ریفائنری اوراٹک ریفائنری نے کہا کہ یوروفائیو گائیڈ لائنز میں سنجیدہ نوعیت کی خامیاں ہیں۔ پٹرول پر پریمئم میں کمی، کم معیار پر جرمانہ اور پلیٹ فارمولہ قبول نہیں۔ 92 رون پیدا نہ کرنے والی کمپنیاں پہلے ہی جرمانہ ادا کررہی ہیں، دوہرا جرمانہ ادا نہیں کریں گے۔ حکومت نے ریفائنریوں کو یورو ٹو سے یورو فائیو پر منتقلی کے لیے وقت نہیں دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں