کولکتہ(عکس آن لائن)بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے خبردار کیا ہے کہ ہندوستانی مسلمانوں کو جرمنی میں یہودیوں کی طرح چن چن کر نشانہ بنایا جائے گا،بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک مضمون میں انہوں نے کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کو جرمنی میں یہودیوں کی طرح چن چن کر نشانہ بنایا جائے گا، بی جے پی اپنی ناکامیوں اور خرابیوں سے پیدا ہونے والی معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے یہ حربے اختیار کرے گی، ملک کی معاشی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے اور اس کا غصہ مسلمانوں پر نکالا جائے گا۔
جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے کہا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کے پراپیگنڈے کی وجہ سے بنگالی ہندو بھی فرقہ پرست سوچ کا شکار ہوگئے ہیں۔ ایک مضمون میں انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی کی مسلم خوشنودی پالیسی سے بھی ماحول بگڑ رہا ہے، شہریت کی تصدیق سے متعلق بی جے پی کے نئے شوشے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں رہنے والے 92 تا 94 فیصد افراد ہندوستان کے اصل باشندے نہیں ہیں بلکہ یہ تمام مہاجر ہیں۔