لاہور(عکس آن لائن) ناموراداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ زندگی بہت مختصر ہے اس لئے اسے الجھنوں میں ڈالنے کی بجائے انجوائے کرنا چاہیے ،من کے سچے لوگوں کو دوست بنانا میری کمزوری ہے اور یہ لوگ میری زندگی کا اثاثہ ہیں۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ بعض لوگوں کو دیکھا ہے جن کی زندگی الجھنوں کا شکار ہونے کی وجہ سے ان سے جڑے ہوئے لوگ بھی بیزار ہو جاتے ہیں ۔ ہمیں چاہیے اپنی زندگی انتہائی شفاف طریقے سے اور بغیر الجھنوںکے گزارنے کی تگ و دو کریں جس سے بہت لطف آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو خود کو صرف اپنی ذات کا نہیں سوچنا چاہیے بلکہ اپنے سے جڑے ہوئے لوگوں کابھی خیال رکھنا چاہیے لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ آپ دوسروں کی زندگی میں بے جا مداخلت کریں اور یہی دوستیاں ناراضگی میں تبدیل ہو جائیں ۔ ریشم نے کہا کہ میرے حلقہ احباب میں شامل تمام دوست پیار محبت اور خلوص دینے والے ہیں اور یہی میری زندگی کا اثاثہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ایچ ایم پی وی انسانی معاشرے میں موجود ایک عام وائرس ہے،چین کی وزارت خارجہ
- ٹرمپ کے کئی ممالک کی سرزمین پر قبضے کے بیانات نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے، چینی میڈ یا
- چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس نے متعدد اہم نتائج حاصل کیے ہیں، چینی وزیر خا رجہ
- گیارہواں چین-برطانیہ اقتصادی و مالیاتی ڈائیلاگ بیجنگ میں منعقد ہوگا، چینی وزارت خا رجہ
- سری لنکا کے صدر دیسانائکے چین کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارت خا رجہ