لاہور(عکس آن لائن )نامور اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ اگر کسی انسان کی زندگی کا کوئی مقصد نہیں ہے تو وہ بے معنی زندگی گزار رہا ہے ، جب انسان اپنی زندگی کا کوئی مقصد بناتا ہے تو پھر جستجو بھی کرتا ہے اور اس پر زندگی کی کئی پرتیں کھلتی ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں صائمہ نور نے کہا کہ وقت اچھا ہو یا برا گزر ہی جاتا ہے لیکن دیکھنے والی یہ چیز ہوتی ہے کہ انسان برے وقت کو اچھے میں بدلنے اور اچھے وقت کو مزید اچھا کرنے کیلئے کتنی محنت کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی زندگی وہی ہے جو دوسروں کے کام آنے میں گزر ے ۔ انسان کو اپنے معمولات زندگی کے ساتھ اپنے اردگرد موجود کمزور طبقات کا بھی خیال رکھنا چاہیے او ران کی کسی نہ کسی مدد کرنی چاہیے اس سے جو روحانی خوشی ملتی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔ صائمہ نور نے کہا کہ ہر انسان کو چاہیے کہ اپنی زندگی کا کوئی نہ کوئی مقصد بنائے اور اس پر عمل کرنے سے ان کی زندگی میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔
