ہدایت کار سید نور

ہدایت کار سید نور نے اداکاراحمد سفیان کو سینئر اداکار شاہد کا جانشین قرار دیدیا

لاہور(عکس آن لائن) ہدایت کار سید نور نے فلم ’’دال چاول ‘‘میں ہیرو کا رول ادا کرنے والے خوبرو اداکاراحمد سفیان کو سینئر اداکار شاہد کا جانشین قرار دیدیا ۔ ذرائع کے مطابق ہدایت کار سید نورنے فلم ’’دال چاول ‘‘میں اداکار احمد سفیان کی اداکاری دیکھنے کے بعد کہاکہ مجھے اس نئے ہیرو میں فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شاہد کی جھلک نظر آتی ہے اور اس نے اپنی پہلی فلم میں جس طرح پختہ اداکاری کی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آنے والے وقتوں میں یہ نوجوان فلم انڈسٹری کا اثاثہ ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں