ہارون آباد(نمائندہ عکس آن لائن)ہارون آباد کی معروف کاروباری شخصیت رانا محمد مجاہد کوضلعی سینئر نائب صدرضلعی کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن منتخب کر لیا گیا ،رانا محمد مجاہد کوضلعی سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر یونین کے دیگر عہدیداران کی جانب سے مبارکباد دی گئی،
رانا محمد مجاہد کوضلعی سینئر نائب صدرضلعی کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن منتخب ہونے پر ایک پروقار سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی صدر انجمن تاجران حمید صدیقی نے خصوصی طور پر شرکت کی ،تقریب میں رانا محمد مجاہد کو ضلعی سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور انہیں مبارکبا د پیش کی گئی
تقریب میں ہارون آباد کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت علی ،شبیر احمد نائب صدر بہاولنگر کیمسٹ ایسوسی ایشن ،عثمان بسراء،شاہد حبیب و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر رانا مجاہد نے کہا کہ مجھے یونین کی جانب سے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے میں انشاءاللہ اس پر پورا اتروں گا اور یونین کے دیگر عہدیداران کے ساتھ شانہ بشانہ یونین کی بہتری کے لےے کام کروں گا ۔