ہارون آباد(نمائندہ عکس آن لائن) لڑکوں سے بدفعلی کرتے ہوئے ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والا گروہ منظر عام پر آگیا متاثرہ لڑکے کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا گھناونے دھندے میں ملوث ملزمان نے بدفعلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی،
بااثر ملزمان کی جانے سے متاثرین کو مقدمہ کی پیروی سے باز رکھنے کے لیے دباو اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے ہارون آباد کے نواحی علاقہ میں بچوں سے بدفعلی کرتے ہوئے ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے گروہ میں ملوث ملزمان لڑکوں سے بدفعلی کرتے وقت ویڈیوں بناکر نہ صرف متاثرہ لڑکوں کو بار بار شیطانی فعل کے لیے مجبور کرتے ہیں بلکہ انکے والدین سے بھی رقم کی ڈیمانڈ کرتے ہیں
ذرائع کے مطابق مذکورہ گروہ بدفعلی پر مبنی بنائی گئی ویڈیوز فروخت بھی کرتے ہیں متاثرہ صفدر کو خادم حسین اور اسکے ساتھیوں نے بدفعلی کا نشانہ بنایا اور اسکی ویڈیو بنائی ملزمان متاثرہ لڑکے اور اسکے والدین کو بلیک میل کرتے رہے۔ ڈیمانڈ پوری نہ ہونےپر اوباش ملزمان نے بدفعلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی ملزمان کی بلیک میلنگ سے تنگ متاثرہ لڑکے نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے گھنا¶نے دھندے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا
گرفتار ملزمان میں کاشف، رضوان۔سیف اللہ اور اعجاز شامل ہیں سرغنہ خادم عرف خادی تاحال گرفتار نہ ہوسکا ہے اہلیان علاقہ کے مطابق گروہ میں ملوث افراد بچوں سے بدفعلی کی ویڈیو بناکر فروخت کرتے ہیں بااثر ملزمان کی دھمکیوں کے باعث متاثرہ خاندان خوف میں مبتلا ملزمان کی جانب سے صفدر کے والدین پر صلح کے لیے دباو کا سلسلہ جاری ہے اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت بھی کاروائی کی جائے