ضلعی امیر

گوجرانوالہ:ضلعی امیر مظہر اقبال رندھاوا نو منتخب صدر جے آئی لیبر ونگ رانا عبدالجبار اور جنرل سیکرٹری ناصر خاں مروت سے حلف لے رہے ہیں

گوجرانوالہ (نمائندہ عکس آن لائن)ضلعی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوا نے ضلعی ناظم سے مشاورت کے بعد رانا عبدالجبار کو جے آئی لیبر ونگ کا ضلعی صدر اور ناصر خاں مروت کو جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا نو منتخب ذمہ داران سے ضلعی امیر نے حلف لیااس موقع پر مظہر اقبال رندھاوا نے کہا کہ جماعت اسلامی مزدوروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی ہر سطح پر مزدوروں کا تحفظ کیا جائے گا

حکومت دیہاڑی دار مزدوروں پر ظلم کے پہاڑ توڑنا بند کرے غریب روز بروز غریب تر ہوتا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مزدور کش پالسیوں کو حکومت فل فور بند کرے ہمارے ملک میں 75فیصد طبقہ روزانہ کما کر گھر چلاتا ہے ایسے افراد کے ساتھ ظلم کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ہمیشہ مزدوروں کے حق میں آواز بلند کی ہے اور ہم اپنے قائد کے اس مشن کو لے کر آگے چلیں گے مظہر اقبال رندھاوا نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ غریب کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں