گوجرانوالہ (عکس آن لائن ) گوجرانوالہ کے علاقے مجید کالونی میں 18 سالہ نوجوان نے 7 سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق گوجرانوالہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاون کے علاقے مجید کالونی میں واقع مدرسے میں 7 سالہ بچے کو لے جا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ بچہ نرسری کلاس کا طالب علم ہے۔
متاثرہ بچہ اور ملزم دونوں اسی مدرسے میں زیر تعلیم تھے۔ پولیس نے بچے کو طبی معائنے کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں میڈیکل رپورٹ میں بچے سے زیادتی کی تصدیق کی گئی ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں سیکشن 377 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جب کہ مدرسے میں لگی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی حاصل کرلی گئی ہے۔ مدرسہ کے سی سی ٹی وی کیمرے میں ملزم کو بچے کو لے یجاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے