گکھڑمنڈی(نمائندہ عکس آن لائن) تھانہ کینٹ کے علامہ اقبال ٹاﺅن راہوالی میں شام کے وقت اوباش نوجوان کی12سالہ لڑکے سے زیادتی، بچے کی چیخ و پکار سن کر اس کا والد موقع پر پہنچا تو ملزم موقع سے فرار ہو گیا جسے پولیس نے تھوڑی دیر بعد گرفتار کر لیا،
علامہ اقبال ٹاﺅن کے رہائشی طیب اقبال ہاشمی نے پولیس تھانہ کینٹ کو تحریری درخواست دی کہ وہ گلی سے گزر رہا تھا تو اس کے بیٹے علی ریحان عمر 12 سال کی چیخ و پکار سنائی دی گئی تو وہ ملزم کے مکان کی چھت پر پہنچا تو اوباش ملزم نعمان ولد طارق راجپوت سکنہ گلی نمبر10 علامہ اقبال ٹاﺅن اپنی چھت پر اس کے بیٹے علی ریحان سے زبردستی زیادتی کررہا تھا جس کو للکارا گیا تو وہ موقع سے فرار ہو گیا، زیادتی کا شکار بچے کے والد کی رپورٹ پر پولیس تھانہ کینٹ نے مقدمہ درج کر لیا۔