عاصم سلیم باجوہ

گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر، تمام منصوبے مکمل ،لانچ کرنے کیلئے پرعزم،عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے،

کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر جاری ہے، گوادر پورٹ اور شہر کیلئے یہ منصوبہ اہم ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چیئر مین پاک چین اقتصادی راہداری

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی

تعمیر جاری ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر گوادر کے تمام منصوبے مکمل ،لانچ کرنے کیلئے پرعزم ہیں،

میگاایئرپورٹ پر 230ملین ڈالر لاگت آئے گی ، گوادر پورٹ اور شہر کیلئے یہ منصوبہ اہم ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں