گلوکار علی سیٹھی

گلوکار علی سیٹھی کا نیا گانا مداحوں میں مقبول

لاہور (عکس آن لائن) معروف گلوکار علی سیٹھی کا نیا گانا ”خبر تحیر عشق“ بھی مداحوں میں مقبولیت حاصل کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق گلوکار علی سیٹھی نے اپنے نئے گانے ” کے ذریعے اردو کے معروف شاعر سراج اورنگ آبادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ گلوکار کا یہ نیا گانا سراج اورنگ آبادی کی غزل ‘خبر تحیر عشق’ پر ہی مبنی ہے جس میں علی سیٹھی کا ساتھ گریمی ایوارڈ جیتنے والے موسیقار نوح جارجسن نے دیا۔

گانے کی موسیقی بھی دل کو چھو لینے والی ہے، جبکہ غزل کے انداز میں تیار کیے گئے اس گانے کو انٹرنیٹ پر بےحد پسند کیا جارہا ہے۔ 4 منٹ 29 سیکنڈ دورانیے کے اس گانے کی ویڈیو میں علی سیٹھی اور نوح جارجسن اکٹھے جلوہ گر ہوئے۔ یوٹیوب پر اب تک اس ویڈیو کو 11 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں