کراچی ( عکس آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول میوزک شو کوک اسٹوڈیو سے متعدد فنکار شہرت کی بلندیوں پر پہنچے ہیں اور اب تک اس میں بے شمار گلوکار اپنے آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔میوزک شو کوک اسٹوڈیو کا آغاز 2008 میں کیا گیا تھا جس کے پروڈیوسر روحیل حیات ہیں اور اب رواں سال کوک اسٹوڈیو 2020 سمیت اب تک اس کے 13 سیزن نشر کیے جاچکے ہیں۔پاکستان میں بہت سے ایسے گلوکار ہیں جو کوک اسٹوڈیو کے متعدد سیزنز میں نظر آئے ہیں اور ان کے چاہنے والوں کو بھی ہر سال ان کے ہی گانوں کا انتظار ہوتا ہے۔تو چلیں آج ہم آپ کو اس گلوکار کے بارے میں بتاتے ہیں جنہوں نے کوک اسٹوڈیو کے متعدد سیزنز میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ پاکستان سمیت سرحد پار بھی اپنی منفرد آواز سے مقبول ہونے والے گلوکار عاطف اسلم کوک اسٹوڈیو کے 5 سیزنز میں گانے گا چکے ہیں۔گلوکار عاطف اسلم کوک اسٹوڈیو میں اب تک 17 مرتبہ اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں جن میں اللہ تعالیٰ کے نام اور اذان بھی شامل ہے اورکچھ گانے کوک اسٹوڈیو کی شراکت سے گائے گئے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- آٹھویں چین- یوریشیا ایکسپو کا سنکیانگ میں آغاز
- چینی صدر کا چین کی شہ قومیت کی خود اختیارکاؤنٹی کے کارکنوں کے نام جوابی خط
- سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس نے بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کر لی، چینی میڈ یا
- چین کی ریاستی کونسل کے دفتر امور تائیوان کی تائیوان حکام کی نام نہاد “باہمی عدم تابعداری” کی دلیل پر شدید تنقید
- یورپی کپ عالمی شراکت داروں کے طور پر چینی اسپانسرز کے انتخاب کا خواہاں ہے، چینی میڈ یا