راولپنڈی( عکس آ ن لائن)سنٹرل پنجاب کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ گروئن میں تکلیف کی شکایت کے باعث نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔نسیم شاہ کی جگہ وقاص مقصود کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، نسیم شاہ اب نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں رپورٹ کریں گے جہاں موجود پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کی انجری کا بغور جائزہ لے گا۔
ڈاکٹر سہیل سلیم سربراہ میڈیکل اینڈ اسپورٹس اسائنسز کے مطابق نسیم شاہ ہمارا اثاثہ ہیں اور ہم نے انہیں بہت احتیاط سے استعمال کرنا ہے، لہٰذا جیسے ہی انہوں نے تکلیف کا اظہار کیا تو ہم نے فوری طور پر انہیں نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے دستبردار کروا کر لاہور طلب کرلیا ہے تاکہ ان کی انجری کا جائزہ لے سکیں،پی سی بی اس حوالے سے مزید تفصیلات مناسب وقت پر جاری کردے گا۔