منگوئی (عکس آن لائن)مائونٹ منگنوئی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کپتان کین ولیم سن اپنے کیریئر کی 23 ویں سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے دوسرے روز 222 رنز 3 کھلاڑی آئوٹ سے اننگ بڑھائی، کپتان کین ولیم سن 94 اور ہنری نکلز 42 رنز پر ناٹ آئوٹ تھے، ہنری نکلز اپنی نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے پھر دونوں نے چوتھی وکٹ پر سو اسکور کی شراکت قائم کی جس کے بعد کپتان ولیم سن نے اپنے کیریئر کی 23ویں تین ہندسوں کی اننگ مکمل کی، دن کے پہلے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین ہنری نکلز تھے جو 56 رنز پر نسیم شاہ کا شکار بنے۔کین ولیم سن کی وکٹ یاسر شاہ نے حاصل کی جن کا کیچ حارث سہیل نے لیا، کھانے کے وقفے پر نیوزی لینڈ کا اسکور 5 وکٹ پر 301 رنز تھا، واٹلنگ 13 اور سینٹنر 11رنز پر ناقابل شکست تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- بیرونی مداخلت یقیناً ناکام ہوگی ، ہانگ کانگ میں وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کے ترجمان کا بیان
- تائیوان کی علیحدگی پسند کارروائیاں چین کی وحدت کے تاریخی رجحان کو نہیں روک سکتی، چینی ریاستی کونسل
- چین اور جنوبی کوریا کے تعلقات عوام کے مفاد میں ہیں، چینی وزیر خارجہ
- سال 2025 میں چین کی نمایاں سیاسی سرگرمی “دو اجلاسوں” کے حوالے سے اہم فیصلے
- امریکہ “نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ 2025” میں چین سے متعلق منفی شقوں پر عمل درآمد سے گریز کرے ، چینی فارن افیئرز کمیٹی