اقوام متحدہ

کورونا وائرس کے باعث اڑھائی کروڑ لوگ بے روزگار ہوسکتے ہیں،اقوام متحدہ

نیویارک(عکس آن لائن) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ پوری دنیا میں پھیلنے والی کورونا وائرس کی وبا سے تقریبا اڑھائی لاکھ افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل نے بتایاکہ دنیا بھر میں کورونا کی وبا نے سفر اور سیاحت کے شعبوں میں کام کرنے والے لاکھوں افراد کی ملازمتیں خطرے میں ڈال دی ہیں۔کونسل نے کہا کہ پوری دنیا میں وبا پھیل جانے کی وجہ سے 50 ملین کے قریب ملازمتیں بند ہوسکتی ہیں۔

عالمی ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل کی سی ای او گلوریہ گیوارا نے کہا کہ کرونا پھیلنا سفر اور سیاحت کی صنعت کے لئے ایک سنگین خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔یہ خبر ہزاروں بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔کچھ ٹریول کمپنیوں نے نئے صارفین کے لیے ٹریول انشورنس آپریشن معطل کردئیے ۔پچھلے مہینے چینی ایئرلائن کے صارفین کی تعداد میں 84.5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ، جو اس ملک پر اس وائرس کے پیدا ہونے والے مہلک معاشی اثرات کی نشاندہی کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں